• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 8 افراد کا انتقال، 210 نئے کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 8 افراد کا انتقال ہوگیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1791 ہوگئی ہے۔ جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 210 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

اس طرح خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 63 ہزار 285 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 108 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 58 ہزار 348 ہوگئی۔


ادھر پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 70 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار518 ہوگئی ہے۔  شہر میں کورونا سے 894 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

تازہ ترین