• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی کا امکان

سعودی عرب میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ریاض سے سعودی مرکز موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گرسکتا ہے۔ 

قومی مرکز موسمیات نے مزید بتایا کہ قریات میں دوسرے روز کم ترین درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت آہستہ آہستہ منگل تک کم ہونا شروع ہوگا۔ 


جمعرات کو شمال، شمال وسط میں صبح کے وقت درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔   

محکمہ جغرافیہ و موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللّٰہ نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے سعودی عرب میں موسم بہتر ہوگا۔ بعض شہروں میں درجہ حرارت صفر اور منفی تک گر سکتا ہے۔

تازہ ترین