• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی پل کے قریب تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں 5 طالبعلم معمولی زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق حادثے کے تمام زخمی اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال گئے، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا،پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والی بس کو بیچ سڑک سے ہٹا کے ٹریفک کو بحال کیا گیا ۔

تازہ ترین