• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں زیورات کے کارخانے میں ڈکیتی، ایک ڈاکو پکڑا گیا، ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں زیورات بنانے والے کارخانے میں ڈکیتی کرنے والے ایک ڈا کو کو عوام نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، دکاندار کا کہنا ہے کہ کارخانے سے بھاری مالیت کا سو نا لوٹا گیا ہے،ملزمان ایک عمارت کی چھٹی منزل پر واقع خارخانے سےاسلحے کےزور پر سونا لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران شور مچانے پر لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا ،جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی کچھ سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے مزید 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین