کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کباڑکے گودام میں گیس سلنڈر پھٹ گیا ، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی سے گودام میں رکھا ہواپرانا سامان جل گیا جبکہ2 افراد 25 سالہ نیک محمد اور 33سالہ خیال محمد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو پہلے نجی اور بعدازاں سول اسپتال کے برنس سینٹرمنتقل کردیا گیا۔