• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ واریت سے زیادہ نقصان ملت اسلامیہ کو ہوا، کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سید جواد نقوی نے کہا ہے کہاسوہ امیر المومنین حضرت علیؑ ملت اسلامیہ و بشریت کیلئے وحدت و اتحاد کا عملی نمونہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک بیداری امت مصطفیؐ کی جانب سے وحدت امت از نظر کتاب و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے پروفیسر عمیر مخمور صدیقی، مولانا آزاد جمیل، صاحبرادہ زبیر، مفتی محمد مکرم، مہدی رضا شاہ، عطاء الرحمان، چراح الدین شاہ، دیوان عظمت چشتی، مخدوم ندیم ہاشمی، مولانا مرزا یوسف حسین نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ فرقہ واریت سے سب سے زیادہ نقصان ملت اسلامیہ کو ہوا ہے،تفرقہ سے بچنے کیلئے امت میں وحدت و اتحاد قائم کیا جائے،انہوں نے سانحہ مچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

تازہ ترین