• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی الاٹمنٹ، سابق مختار کار اور تپہ دار کی ضمانت منسوخ، تپہ دار گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گڈاپ ٹاؤن میں 55ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں سابق مختار کار یوسف عباسی اور تپہ دار جاوید احمدکی ضمانت منسوخ کردی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ملزمان کیخلاف نیب نے اہم شواہد پیش کیے،ملزمان کی ضمانت میں توثیق نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی۔ نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے تپہ دار جاوید احمد کو گرفتار کرلیا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے 2009میں گڈاپ ٹاؤن میں جعلی دستاویزات پر 55ایکڑ زمین الاٹمنٹ کی۔ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

تازہ ترین