پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی 27 سال کی ہوگئیں۔ ان کو خاص دن پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیک کاٹتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جسے اب تک لوگ پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔
سجل علی کے اکاؤنٹ پر ان کی تصویر کو تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار لوگ پسند کر چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 400 سے زائد مبارک باد اور تعریفی پیغامات بھی اداکارہ کو لکھے جا چکے ہیں۔
سجل علی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی جس کے جواب میں اداکارہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اظہار محبت بھی کیا۔