• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف بی آر نے کسٹمز کراچی کے مزید 3اپریزر کو پرنسپل اپریزر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے 18جنوری کو جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی کے محمد اکرم ،کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی کے محمد نعیم خان ،اور کسٹمز کلکٹریٹ بن قاسم کے حارث احمد خان شامل ہیں ،واضح رہے چند روز قابل ایف بی آر نے کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے 22اپریزر اور ایک اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری کو پرنسپل اپریزر کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا ۔

تازہ ترین