• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی گندم کے ریٹ آئندہ ماہ 97 سو روپے فی ٹن بڑھ جائینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان جو روسی گندم پبلک سیکٹر کو فروخت کر رہا ہے‘ وہ آئندہ ماہ کے آخر میں 9700روپے فی ٹن مزید مہنگی ہو جائیگی جس کے نتیجے میں پاکستان میں سندھ‘ جنوبی پنجاب کی گندم جو 2400روپے فی من تک دو ہفتے قبل تھی اسکی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان لاکھوں ٹن گندم حکومتی سطح پر روس سے 285سے 290ڈالر فی ٹن میں خرید رہی ہے اور جب روس کی حکومت نے اپنی گندم کی ایکسپورٹ پر 50یورو فی ٹن ٹیکس نافذ کیا تو اُس وقت حکومت پاکستان کو بھی 9700روپے فی ٹن نیا ٹیکس ادا کرنا پڑیگا ۔

تازہ ترین