• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی کے 12 طلبہ کو پی ایچ ڈی، 39 کوایم فل کی اسناد تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی نے 12طلباء کو پی ایچ ڈی ، 39کو ایم فل اور 5کو ایم ایس کی اسناد تفویض کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا45واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام ر جسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹرمحمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی،شعبہ نباتیات پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،شعبہ معاشیات ڈاکٹر غلام رسول لکھن،شعبہ کیمیاء ڈاکٹر ساجد جہانگیر،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ انجینئرنگ ڈاکٹر نوید قائم خانی بطوراراکین جبکہ راشدہ خاتون (ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک)نے شرکت کی۔ اجلا س میں بارہ(12)طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں اظہر حسین ولد محمد رفیق،ثروت اقبال بنت محمد اقبال(شعبہ کمپیوٹر سائنس)،انجیلا رحیم بنت رحیم الدین،محمد یونس ولد خوش میر(شعبہ ریاضیاتی علوم)،درخشاں آراء بنت سید مختار احمد (شعبہ کیمیاء)،نیلو فر بنت خواجہ محمد زمان (شعبہ اردو)،ہما نثار بنت نثار احمد(شعبہ ابلاغ عامہ)،نور الحق ولد عبدالقیوم(شعبہ عربی)،عظمی ضیاء بنت سعید احمد(معاشیات،اسلام آباد)،نصرت جبین بنت غلام محمد(شعبہ اردو،اسلام آباد)،محمد کفیل ولد محمد نصیر خان(شعبہ بین الاقوامی تعلقات)اور اشرف پرویز ولدمحمد انور (شعبہ اُردو، اسلام آباد)شامل ہیں۔جبکہ 39 طلبہ کو ایم فل اور 5 طلبہ کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔

تازہ ترین