• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت براڈشیٹ سے کمیشن مانگتی پکڑی گئی، ن لیگ

حکومت براڈشیٹ سے کمیشن مانگتی پکڑی گئی، ن لیگ


اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آمروں ،سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمیشن ،ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے‘ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور مارشل لاء کے جواز کیلئے پرویز مشرف نے براڈ شیٹ کمپنی استعمال کی۔

حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی ہے‘ عمران خان ، شہزاد اکبراورحواری براڈ شیٹ سے کمیشن ،کٹ ʼ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں‘ قوم ،دنیا جان چکی سلیکٹڈ حکومت اور نیب کمیشن زدہ ہے ،پہلے آمرتھا اب سلیکٹڈ مسلط ہے، صرف چہرے بدلے ہیں۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میںآمر نے منتخب وزرا ء اعظم کیخلاف سازش ، مارشل لا ء کوسند جواز دینے اور ان کے خلاف کرپشن کا بیانہ بنانے کیلئے قومی خزانے کو جو نقصان پہنچایا اس کی قیمت پاکستانی قوم ادا کررہی ہے ۔

آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمیشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی ہے، 20سال ہوگئے، 65 ملین ڈالر پہلے ادا کر دیئے لیکن اب تک صفر چوری کا مال برآمد ہوا؟ ۔

برطانوی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے پاکستانی سفارتخانے کے اکائونٹ میں پیسے کیوں رکھوائے گئے ؟ اس کا جواب دیا جائے۔ 

2000 میں پرویز مشرف نے چھ ماہ پہلے بنائی گئی کمپنی کو 600 کروڑ دے دئیے ،براڈ شیٹ کا ڈرامہ پاکستانی قوم کا کروڑوں روپیہ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیاگیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ 600 کروڑ ابتدائی اور 440 کروڑ زرتلافی کے ملا کر مجموعی طورپر پاکستان کے ایک ہزار 40 کروڑ لوٹ لئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ʼکٹ اور کمیشن کیوں مانگاگیا؟کس قانونی معاہدے کے تحت ملاقاتیں کی گئیں؟ کس کس نے ملاقات کی ؟ بتایا جائے۔

تازہ ترین