• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج خود ان کے خلاف جائے گا، حکومتی جواب

احتجاج خود ان کے خلاف جائے گا، حکومتی جواب


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)پی ڈی ایم کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پرتنقیدکرتے ہوئے حکومتی ارکان نے کہاہے کہ احتجاج خودان کیخلاف جائیگا جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ کسی مافیانے اسپانسر نہیں کیا۔

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جوعوام کی فنڈنگ سے بنی،وزیرداخلہ شیخ رشید اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نےکہاہے کہ احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں قانون توڑنے پرادلے کابدلہ ہوگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔ 

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف کو کسی مافیا نے اسپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم انکے سامنے جھک جاتے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھیں اور اس میں موجود حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ 

براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی، گزشتہ دس سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا عزم دہرایا کہ ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

تازہ ترین