• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد پر خواتین کے مقدمات کا فیصلہ 60روز میں، سینیٹ کمیٹی میں بل منظور

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بل کی سیکشن 6 میں ترمیم کے تحت عدالتیں جائیداد سے متعلق خواتین کے مقدمات کا فیصلہ 60 روز میں کریں گی۔ 

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت ہوا ، جاوید عباسی کی جانب سے 26 اکتوبر 2020 کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس ترمیمی بل 2020، سینیٹر فاروق نائیک کے 6 جنوری2020 کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے۔

گارڈین اینڈ وارڈزترمیمی بل2019، رضاربانی کے آئینی ترمیمی بل2020، رضاربانی کے 8 جون2020 کو متعارف کرائے گئے پاکستان پینل کوڈترمیمی بل2020، سینیٹر قرا العین مری کے متعارف کرائے گئے۔ 

آئینی ترمیمی بل2018 کے علاوہ سراج الحق کے 26 اکتوبر2020 کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے آئینی ترمیمی بل 2020 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ 

فاروق ایچ نائیک کے گارڈین اینڈ وارڈزترمیمی بل2019 پر وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس بل کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔

تازہ ترین