• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آئی سی ٹی فار گرلز منصوبے میں توسیع

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے دو سو سے زائد تعلیمی اداروں میں شروع اپنے آئی سی ٹی فار گرلز منصوبے میں ایک سال کی توسیع کر دی۔معاہدے پر باقاعدہ دستخط رواں ماہ کے آخر میں ہونگے، اس پراجیکٹ کے تحت ایک سال کیلئے ٹیچرز کو تنخواہوں کی مد میں 15کروڑ روپے یونیورسل سروس فنڈ کو ادا کرنا پڑیں گے۔ وزات آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تین سال قبل آئی سی ٹی فار گرلز کا یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا، منصوبہ کے تحت 226تعلیمی اداروں میں 202 ٹیچرزتعینات کی گئی تھیں اور یہ منصوبہ تین سال کیلئے تھا جو 23 جنوری کو ختم ہو جائیگا۔ اس منصوبہ کے تحت تقریباً ڈیڑھ لاکھ طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جاچکی ہے ، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے بھی ٹیچرز نے ملاقات کی تھی ، وفاقی وزیر نے انسانی ہمدردی پر ان آئی ٹی ٹیچرز جن میں بعض آئی ٹی گریجویٹس جبکہ بعض سافٹ ویئر انجینئرز بھی ہیں کو مزید ایک سال کی توسیع دیدی ۔وزارت کے ذرائع کےپراجیکٹ میں ایک سال کی توسیع کے دوران یو ایس ایف ٹیکنیکل سپورٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ صرف آئی ٹی ٹیچرز کو تنخواہوں کی مد میں فنڈز فراہم کئے جائینگے ۔
تازہ ترین