• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ معطل کردیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرصہ قبل طے پانے والا ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021ء تک معطل کردیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب اسرائیلی شہریوں کو یو اے ای آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا

تازہ ترین