• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پڑھائی پر توجہ نہ دینے پر باپ نے بیٹے کو آگ لگادی

بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں پڑھائی پر پڑھائی پر توجہ نہ دینے والے 10 سالہ بچے کو اس کے والد نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

باپ نے بیٹے پر تارپین کا تیل چھڑک کا آگ لگائی، باپ کے تشدد کا نشانہ بننے والے 10سالہ بچے کا 60 فیصد جسم جل گیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے۔

جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کا باپ پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور اپنے بچے کو نذر آتش کرنے کے بعد سے مفرور ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے کوکتپلی ہاؤسنگ بورڈ میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین