• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں حملےکا خدشہ نہیں: قائم مقام وزیر دفاع


امریکی قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کا کہنا ہے کہ  امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کے حملے کا خدشہ نہیں۔


کرسٹوفر ملر نے کہا کہ کوئی خفیہ اطلاعات نہیں کہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سےحملے کاخدشہ ہو.

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پرتعینات تمام 25 ہزار نیشنل گارڈز کی اسکریننگ ہورہی ہے، سیکیورٹی پرتعینات اہکاروں کی اسکریننگ معمول کی بات ہے۔

تازہ ترین