• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی ٹرین کا بینک کرپٹ ہونے کا خدشہ

یورپ اور برطانیہ کے درمیان چلنے والی معروف ٹرین سروس یورو اسٹار کے کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث بینک کرپٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

اس خدشے کا اظہار یورو اسٹار کے چیف ایگزیکٹو جیک داماس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب یورو سٹار کے بزنس میں 82 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

اگر ان کے ادارے کو فرانس اور برطانوی حکومت کی طرف سے امداد نہ دی گئی تو یورو اسٹار کی جانب سے کمائے گئے تمام وسائل گرمیوں سے پہلے ہی ختم ہو جائیں گے ۔

یاد رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے درمیان واقع انگلش چینل میں زیر سمندر چلنے والی یورو اسٹار ٹرین سروس، فرانس اور برطانوی کمپنیاں ملکر چلاتی ہیں، جس میں 55 فیصد حصص کی مالک فرانسیسی ریل کمپنی SNCF ہے۔

جیک داماس کے مطابق 2019 میں یورو اسٹار نے 1.1بلین یورو کمائے تھے۔ جبکہ یکم اپریل 2019 سے وہ اپنی مجموعی آمدن کا صرف 5 فیصد ہی حاصل کر پا رہی ہے۔

تازہ ترین