• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

ای سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنی آئینی و قانونی ذمے داریوں سے آگاہ ہے، ہم اپنی ذمے داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اعلامیے کے مطابق انتخابات عام ہوں، سینیٹ بلدیاتی یا ضمنی ہوں، الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انعقاد کرانے کے لیے تیار ہے۔


ای سی پی ترجمان نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس اور اسکروٹنی کمیٹی ممبر ریٹائرمنٹ کے باوجود پیشرفت کی۔

ای سی پی ترجمان کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کم از کم 3 اجلاس کرے تاکہ کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

تازہ ترین