• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کی تقریب حلف برداری، واشنگٹن میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ رکاوٹیں، خاردار تاریں اور ہزاروں کی تعداد میں نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ممکنہ مسلح احتجاج کے خدشات پر پورے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار اور نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔


وائٹ ہاؤس اور کیپٹل بلڈنگ کے اطراف میں خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، شہر کے ہائی سیکیورٹی الرٹ والے علاقوں میں صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس تقریب حلف برداری کے پاسز ہوں گے۔

واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے ہوگی۔

تازہ ترین