• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن اور کملا ہیرس کل حلف اٹھائیں گے، تقریب محدود پیمانے پر ہوگی


امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنی صدارت کا حلف اٹھا کر امریکا کے چھیالیسویں صدر بن جائیں گے، جو بائیڈن کے ساتھ کملا ہیرس بھی نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب حلف برادری کورونا وائرس اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اس بار روایتی انداز سے ہٹ کر محدود پیمانے پر منعقد ہوگی۔

جو بائیڈن حلف اٹھانے کے بعد بطور صدر اپنا پہلا صدراتی خطاب کریں گے۔

تقریب میں ارکان کانگریس اور عدلیہ کے نمائندوں کے ساتھ سابق صدور بارک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور سابق خواتین اول مشعل اوباما، لارا بش اور ہیلری کلنٹن کی شرکت متوقع ہے۔


عوام نیشنل مال میں بڑی اسکرینوں کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر تقریب دیکھیں گے، تقریب میں لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز سمیت دیگر کئی ستارے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

تازہ ترین