کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک قرنطینہ میں چلے گئے۔
میٹ ہینکوک کو موبائل ایپ کے ذریعے کورونا متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کا علم ہوا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات این ایچ ایس کووڈ ایپ سے الرٹ کا میسج موصول ہوا ہے، جس کے بعد احتیاطی طور پر اتوار تک گھر میں تنہائی اختیار کر لی ہے۔