• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ہینرک کلاسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، کوئنٹن ڈی کوک، بواما، این گیڈی اور ونڈر ڈیوسن سیریز نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 11فروری سے لاہور میں ہوگی۔

ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین پہلی بار جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی ، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

تازہ ترین