• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا کے باعث برطانیہ میں اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ایک ہی روز میں سولہ سو دس اموات ہوگئیں۔

ملک بھر میں 33 ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ کئیر ہومز میں اموات دگنی ہوگئی ہیں۔

اس صورتحال میں اسکاٹش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پابندیاں فروری کے وسط تک جاری رہیں گی۔

ادھر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کے بعد برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک قرنطینہ میں چلے گئے۔

میٹ ہینکوک کو موبائل ایپ کے ذریعے کورونا متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے کا علم ہوا تھا۔

تازہ ترین