نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) ریماخان عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں لیکن انہوں نے یہ ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ امریکا میں لگوائی جس کی انہوں نے ویڈیو بھی جاری کردی۔ویکسین لگوانے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ریما نے لکھا کہ بالآخر کورونا کی پہلی ڈوز لے لی ہے ۔ انہوں نے محفوظ رہیں، امریکہ اور 2021 ء کا ٹیگ بھی استعمال کیاجس سے واضح ہوتا ہے کہ ویکسین امریکہ میں ہی لگوائی۔کیمرے کے پیچھے ویڈیو بنانے والاشخص اداکارہ سے سوال کرتا ہے کہ آپ کیسا محسوس کررہی ہیں ؟ جس کے جواب میں ریما کاکہناتھاکہ میں ٹھیک ہوں۔ریما خان کے ویکسین لگوانے پر بعض صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک خاتون صارف نے سوال پوچھا کہ ریما خان فرنٹ لائن ورکر نہیں ہیں تو انہیں ویکسین کیسے مل گئی حالانکہ امریکہ میں تو صرف فرنٹ لائن ورکرز اور ان شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جن کی عمر 65 برس سے زائد ہے۔ایک اور صارف نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریما خان ایک ڈاکٹر کی فیملی ہیں اس لیے انہیں ویکسین کی ڈوز دی گئی ہے کیونکہ فرنٹ لائن ورکرز کے اہلخانہ کو بھی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔