• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کو ایشان کھتر کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد کپور کے بھائی ایشان کھترنے بھی اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تمام تر دوست، عزیز و اقارب اور مداحوں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔سجل کی اس پوسٹ پر بھی ان کی ساتھی ادکاراؤں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔سجل علی کی اس پوسٹ پر جہاں پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں بولی وڈ فلم ‘دھڑک’ میں جلوہ گر ہونے والے اداکار اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کھترنے بھی انہیں مبارکباد دی۔شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر سجل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین