• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونیکا بیدی کو آل راؤنڈر ڈان ابو سلیم سے پیار کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ مونیکا بیدی نےگزشتہ روزاپنا 46 واں یوم پیدائش منا یا۔ مونیکا بیدی کبھی انڈسٹری کی سب سے مہنگی اداکارہ میں شمار ہوتی تھیں، مونیکا بیدی کئی بڑی فلموں کا حصہ رہیں، جن میں سے بیشتر فلمیں ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ جب مونیکا بیدی کیریئر کی اونچائیوں کو چھو رہی تھیں، تبھی ان کی زندگی میں کوئی ایسا آیا، جس نے ان کی پوری زندگی بدل کر رکھ دی۔ یہ شخص تھا آل راؤنڈر ڈان ابو سلیم ۔ ابو سلیم سے پیار کرنے کا مونیکا بیدی کو بہت بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا۔مونیکا بیدی نے خود ہی ابو سلیم کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے ابو سلیم کا نام تو سنا تھا، لیکن ان کے بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ 1998 میں مونیکا بیدی کی پہلی بار ابو سلیم سے بات ہوئی، وہ بھی فون پر۔ مونیکا بیدی ان دنوں دبئی میں تھیں اور انہیں یہاں ایک اسٹیج شو کی آفر ملی تھی۔ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے انہیں اسٹیج شو کرنا کافی پسند تھا۔مونیکا بیدی کی یہاں ابو سلیم سے ملاقات ہوئی، ابو سلیم نے مونیکا بیدی سے پہلی ملاقات میں خود کو ایک تاجر بتایا۔ ابو سلیم کے بات کرنے کا انداز بہت ہی الگ تھا، جس کی وجہ سے مونیکا پہلی ہی ملاقات میں اسے پسند کرنے لگیں۔اس کے بعد دونوں کے درمیان اکثر بات ہونے لگی۔ ایک انٹرویو کے دوران مونیکا بیدی نے کہا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ مجھے اس سے پیار ہوگیا تھا، لیکن میں اسے پسند ضرور کرنے لگی تھیں’۔مونیکا بیدی نے مزید کہا کہ میں پورے دن بے صبری سے اس کے فون کا انتظار کرنے لگی تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کسی کا اس طرح سے انتظار کروں گی۔ فون پر وہ مجھے بہت سلجھا ہوا اور سنجیدہ انسان لگتا تھا’۔میں اپنی ساری باتیں ساری پریشانیاں اس سے شیئر کرنے لگی تھی۔ کچھ وقت بعد ہم اتنے قریب آگئے کہ ابو سلیم ہر آدھے گھنٹے میں مجھے فون کرنے لگا۔

تازہ ترین