• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میچز شائقین کے سامنے کھیلے جانے کا امکان

سپر لیگ میچز شائقین کے سامنے کھیلے جانے کا امکان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات پیدا ہورہے ہیں کہ فروری میں کراچی اور لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ میچوں میں محدود تعداد میں تماشائی میچوں کو دیکھ سکیں گے تاہم اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے حتمی منظوری درکار ہوگی۔ تماشائی نہ آنے سے مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ مزید برآں پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے لیے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے مخصوص تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ منگل کو پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی ہوم سیریز کی طرح کووڈ 19 کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ کرائے جانے کا امکان تھا مگر پی ایس ایل انتظامیہ کو اس بات کا خدشہ ہے کہ تماشائیوں کے بغیر لیگ متاثر ہوسکتی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز بھی چاہتی ہیں کہ ٹورنامنٹ میں ایس او پیز کے ساتھ تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ اجازت ملی تو کورونا پالیسی پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔ پی ایس ایل انتظامیہ تماشائیوں کی انٹری کی خواہاں ہے اور اس کا موقف ہے کہ فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، ان کے نہ ہونے سے لیگ مقابلے متاثر ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین