• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا برسبین میں ناکام، بھارت 74سال میں پہلی سیریز جیت گیا

برسبین (جنگ نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ٹیسٹ جیت کر آسٹریلوی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز2-1سے اپنے نام کرلی۔ بھارت کو یہاں سیریز جیتنے کیلئے 74سال انتظار کرنا پڑا۔ نوجوان بیٹسمین شبھمان گل اور وکٹ کیپر رشابھ پنت کو آسٹریلوی بولرز قابو کرنے میں ناکام رہے۔ شبھمان نے 91 رنز بنائے، پنت 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پجارا نے 56 رنزکی اننگز کھیلی۔ کینگروز نے بھارت کو 328 رنزکا ہدف دیا تھا۔بھارت نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔ برسبین میں ہوم ٹیم نے 32سال پر شکست کھائی ہے۔اسے آخری بار 1988 میں اس میدان پر شکست ہوئی تھی۔ رشابھ پنت میچ جبکہ پیٹ کمنز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین