• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالے میں گر کر شہری کی ہلاکت، کے ایم سی و دیگر کو نوٹس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج ویسٹ کی عدالت نے بارش کے دوران نالے میں گر کر شہری کی ہلاکت سے متعلق اہل خانہ کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف دائر ہرجانے کے دعویٰ پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے یم سی ) حکام سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کر دیے ۔ درخواست گزار نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر ہر جانے کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ مرحوم 12 جولائی 2020کو اورنگی ٹاؤن میں نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا،مرحوم محمد عارف کے اہل خانہ کو 1کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے ، متوفی عارف کے والد عابد کا کہنا ہے کہ عارف 25000 روپے ماہانہ کماتا تھا، گھر کا کفیل تھا ،عارف کی ہلاکت سے اہل خانہ کو شدید ذہنی صدمہ اور مالی نقصان ہوا ہے ، بارش میں سیلابی صورت حال انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے،انتظامیہ بروقت نالہ کو کور کرتی تو عارف کی جان بچ سکتی تھی۔ دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوسکا ، بعد ازیں عدالت نے مدعا علیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین