• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، آٹا چینی بحران اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملک میں آٹا چینی سمیت دیگر اشیاء ضروری کے بحران، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عملدرآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست پر چیف سیکرٹری کو 3فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی کی تعیناتی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی گئی ہے،ڈی جی کی پوسٹ تشکیل دینے کے بعد بجٹ مختص کرنے کے لیے معاملہ محکمہ خزانہ کو بھیجا جائے گا،درخواست گزار نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے مفاد عامہ کا معاملہ ہے چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش رفت رپورٹ آنے دیں،عدالت نے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی کی تقرری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے چیف سیکرٹری کو 3فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین