• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں کام ہوگا تو کے ایم سی سمیت ہر ادارے میں بہتری آئے گی، ایڈمنسٹریٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین شہریوں کے مفاد کو اولیت دیں، شہر میں کام ہوگا تو کے ایم سی سمیت ہر ادارے میں بہتری آئے گی، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پہلے ان اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا جن پر 80فیصد یا زائد کام ہوچکا ہے، کے ایم سی افسران کی تنخواہوں میں 16 کروڑ روپے کی کمی کو دور کرنے کے لئے سمری حکومت سندھ کو منظوری کے لئے بھیجی ہے تاکہ یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے، یہ بات انہوں نے کے ایم سی آفیسر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے افسران کے اعزاز میں دیئے گئے سالانہ عشائیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ جاتی سربراہان، سینئر افسران اور معززین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ایڈمنسٹریٹر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے محکمے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے تجاویز دیں جن پر فوری غور کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے جلد حل کے لئے بڑے بڑے منصوبوں کے بجائے موجودہ سڑکوں، فلائی اوورز، پلوں، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری تنصیبات کو درست حالت میں لانا ضروری ہے،کراچی جیسے وسیع وعریض شہر کے کونے کونے میں تمام لوگوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی مشکل سہی مگر ناممکن نہیں،شرط یہ ہے کہ مکمل خلوص اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے۔

تازہ ترین