• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اشتہارات میں سیاسی قیادت کی تشہیر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری خرچ پر اشتہارات میں سیاسی قیادت کی تشہیر سے متعلق درخواست پر سیکرٹری اطلاعات سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ سیاسی قیادت کی تشہیر سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی تصاویر استعمال کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے باوجود سیاسی قیادت کی تصاویر شائع کی جا رہی ہیں۔ اشتہارات میں استعمال ہونے والی رقوم واپس لی جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے سرکاری خزانے سے کتنی رقوم مہم میں استعمال ہوئیں۔

تازہ ترین