• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں بھارتی ریڈیو کی نشریات کے خلاف درخواست، وزارت داخلہ سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تھر میں بھارتی ریڈیو کی نشریات کے خلاف وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا، درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ تھر کے علاقے ننگر پارکر اور بھارتی سرحد کے قریب ریڈیو نشریات جاری ہے جس میں پاکستان مخالف مواد نشر کیا جاتا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جواب نہیں آیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ کو جواب لکھا گیا تاحال جواب نہیں آیا، عدالت نے ریمارکس دیئے بہت سادہ سا معاملہ ہے اس کو کیوں طول دیا جا رہا، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین