کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون تھانے کی حدود کریمی چورنگی کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 33سالہ مجاہد عباس کو زخمی کردیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔اتحاد ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ آفریدی چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20سالہ شہزاد اقبال زخمی ہوگیا۔ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنےپر فائرنگ کرکے20سالہ فیصل ولد ظہور کو زخمی کردیا۔