• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اینٹی کرپشن نے مقدمات کے عدالتی فیصلے جاری کر دیئے

ریاض(شاہدنعیم) سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے سات فوجداری مقدمات شروع کیے ہیں اور سات مقدمات کے عدالتی فیصلے جاری کئے ہیں۔ نئے مقدمات میں وزارت صحت، محکمہ موسمیات، وزارت بلدیات و دیہی امور، ایک کمپنی اور یونیورسٹی کے دو اساتذہ سمیت 69 افراد شامل ہیں جنہیں بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ ایک مقدمے کا تعلق اپیل کورٹ کے سابق جج سے ہے۔ غیر قانونی طریقے سے ملکیت نامہ جاری کرنے کے لیے پرآسائش کار رشوت کے طور پر لینے اور ایک ملزم کے خلاف تین عدالتی فیصلے کالعدم کرکے اس کی رہائی کا حکم دینے کا الزام ہے۔ ایک سعودی خاتون نے وزارت دفاع کے ماتحت ایک ہسپتال سے 45 ایسے انجیکشن جو برائے فروخت نہیں تھے 12 ہزار ریال ادا کرکے حاصل کیے تھے۔ اس پر فارمیسی کے مالک سعودی شہری اور ایک عرب شہری کو معطل کردیا گیا۔ محکمہ ٹریفک کے ایک افسر نے مقامی شہری سے 20 ہزار ریال بطور فیس وصول کیے اور اسے غلط رسید دی۔

تازہ ترین