• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء عباس کے چھوٹے بھائی انیس لثقلین انتقال کرگئے، کیلیفورنیا میں سپردخاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سید ضیاء عباس کے چھوٹے بھائی معروف ماہر تعلیم اور اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل سید انیس الثقلین کیلیفورنیا امریکا میں انتقال کر گئےانہیں کیلی فورنیا کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، چار نواسے داماد کوسوگوار چھوڑا ہے۔ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے سید ضیاء عباس سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔کراچی کی امام بارگاہ یثرب میں مرحوم کی روح کے کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ضیاء عباس نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین