• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی گندم کی فصل کی ابھی پلاننگ کرنا ہوگی، وائس چیئرمین پی ایف ایم اے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی سے اگلے سال آٹے کے بحران سے بچنے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی پچھلے سال کی طرح فلور ملوں کو پوری آزادی کے ساتھ کسان سے گندم خریدنے سے طاقت کے زور پر نہیں روکنا ہوگا فلور ملز مالکان کو کم سے کم سرکاری قیمت خرید کو زیادہ رقم ادا کرکے کسان سے گندم خریدنے کی پوری آزادی ہونی چاہئے اور ذخیرہ اندوزوں کو کسانوں سے گندم خریدنے کی قطعاً کوئی اجازت نہیں ہونی چاہئے ملک بھر میں فلور ملوں کے پاس باضابطہ لائسنس ہیں سرکار اپنا ٹارگٹ کم سے کم رکھے تاکہ اسے صارفین کو کم سے کم سبسڈی دینا پڑے۔ حکومت کو ٹارگٹ 25 لاکھ ٹن تک رکھنا ہوگا گندم کی سرکاری قیمت خرید پنجاب میں ساڑھے 16 سو روپے من، سندھ میں 2000 ہزار مقرر کرنا صریحاً زیادتی ہے پنجاب کے کسان کو سندھ کے کاشتکار جتنا گندم کا معاوضہ لینا چاہئے۔

تازہ ترین