• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک فضائیہ اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں اب تک 4400 سے زائد صارفین میں 14 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ پاک فضائیہ نے اس ضمن میں نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ رقوم کی منتقلی کا یہ سلسلہ آخری صارف کو رقم کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین