• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمد کے فیصلے سے شوگر مارکیٹ میں مندی کا رجحان

اسلام آباد(حنیف خالد)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے کین کمشنرمابین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دسمبر کے تیسرے عشرے میں چینی کےایکس مل ریٹ88روپے کلو سے تجاوز کر گئے حالانکہ 20دسمبر کو صرف ایک دن کیلئے چینی کے ایکس مل ریٹ 70روپے کلو تک نیچے آئے۔منگل 19جنوری کو جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں نے اپنے ایکس مل ریٹ ساڑھے 81روپے کلو مقرر کئے۔ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں نے ساڑھے 82روپے ایکس مل ریٹ مقرر کئے۔ سینٹرل پنجاب کی شوگر ملوں نے اپنے ایکس مل ریٹ ساڑھے 83روپے فی کلو مقرر کئے اور خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں نے اپنے فی کلو ایکس مل ریٹ ساڑھے 84روپے مقرر کئے ہیں اس کے نتیجے میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 86سے 88روپے کلو ہو گئی ہے اور پرچون میں گلی محلوں کے دکاندار 90سے 95روپے کلو گاہکوں کو چینی فروخت کرنے لگے ہیں۔جبکہ دو ہفتے قبل پرچون میں چینی 100روپے کلو تک بیچی جاتی رہی ہے۔حکومت نے چینی کے بحران کو حل کرنے کیلئے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پانچ سے آٹھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے گی۔

تازہ ترین