• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف نائن پارک کا سپرنکلنگ سسٹم حکام کی عدم توجہی کی نذر

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) ایف نائن پارک اسلام آ باد میں کئی سال قبل سابق چیئر مین کامران لاشاری کے دور میں لگایا جا نے والا سپرنکلنگ سسٹم ایم سی آئی کی عدم توجہی کی نذر ہوگیا ۔یہ جدیدترین نظام ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تھے مگر بعد میں اس کی مینٹی ننس نہیں کی گئی اور یہ سسٹم اب کئی سال سے بند پڑا ہے۔ اسلام آ باد کے شہریوں نے چیئر مین سی ڈی اے اور میئر ایم سی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ خطیر رقم سے لگائے گئے اس سپرنکلنگ سسٹم کو بحال کیا جا ئے جس کیلئے الگ ٹرانسفا رمراور بجلی کی پاور فل موٹر بھی لگی ہوئی ہے۔
تازہ ترین