• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسیٰ گیلانی نے ڈوگر اور راجپوت اوڈ برادری میں صلح کروادی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی نے مخدوم رشید 15 ایم آر کے علاقہ میں ڈوگر برادری اور راجپوت اوڈ برادری کے دونوں گروپوں میں صلح کروادی، اس موقع پر دعائے خیر کی گئی اور اس بات کا تجدید عہد کیا گیا کہ وہ آئندہ آپس میں کسی بھی بات پر کوئی جھگڑا نہیں کریں گے بلکہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین