• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اکبر روڈ کی کاروباری شخصیت حاجی غلام عباس جوئیہ کے بیٹے پر ہونے والے قاتلانہ حملہ اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف چوک شہیداں چوک پر تاجر رہنمائوں کی قیادت میں روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تاجر برادری غلام عباس جوئیہ، خواجہ سلیمان صدیقی، خالد قریشی، سہیل فراز ودیگر معززین کے ہمراہ سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ عادل عباس جوئیہ پر نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا وہ نشتر ہسپتال موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین