• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، مویشی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے کلمہ چوک وجاہت علی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 10 ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد حسنین کے بھانہ سے مویشی مالیت 3 لاکھ 30 ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے گردیزی مارکیٹ میں صفدر عباس اور ناصر کے موبائلز، محمد سمیع کی دکان سے نقدی و سامان، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عدنان خان کے مطابق مقامی کمپنی کے ٹاور سے دو بیٹریاں، تھانہ صدر کے علاقے غلام حسین کی دکان سے کریانہ سامان سمیت نقدی پانچ ہزار روپے نقدی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ندیم اسلم کی کار سے نقدی چار لاکھ سمیت موبائل چوری ہوگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے جمیل کے گھر سے سولر و یوپی ایس جبکہ تھانہ صدرشجاعباد کے علاقے اصغر کے بھانہ سے مویشی چوری ہوگئے۔
تازہ ترین