• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی شکست پر پیٹرسن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

انگلش ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں میں آسٹریلیا کی شکست پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹم پین روی چندر ایشون کو گابا اسٹیڈیم میں شکست کا کہہ رہے ہیں البتہ آسٹریلوی ٹیم کو ہی 33 سال بعد گابا کے میدان میں شکست کی ہزیمت سہنا پڑی۔


کیون پیٹرسن کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بھارتی بیٹسمین رشب پنتھ کے ہاتھوں آسٹریلوی بولرز کی دھلائی بھی دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں آخر میں مزاحیہ انداز میں ایک تابوت پر آسٹریلوی ٹیم کا لوگو دکھایا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین