• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز میں سیریز کھیلنے کی خواہشمند

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے وہاں ہوم ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے پی سی بی کو ویسٹ انڈیز کے دورے کی تجویز دے دی، اگلے سال انڈر 19 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور مینجمنٹ کی رائے ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے دورہ مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات میں سیریز پر بات کی اور انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کو زیادہ سے زیادہ سیریز کا موقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ، جس کےلیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں ویسٹ انڈیز انڈر 19 ٹیم کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی جائے گی ۔

تازہ ترین