• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیدرلینڈز میں کرفیو لگانے کا فیصلہ

نیدرلینڈز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لیے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ21 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نیدر لینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹا کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اموات 13 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔


 انھوں نے مزید کہا کہ کرفیو کا نفاذ جمعہ کی رات 8 بجے سے صبح 7 بجے تک ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرفیو کا اطلاق 10 فروری تک جا ری رہے گا۔

تازہ ترین