• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی جانب سے بغیر ویزہ قیام کی مدت میں اضافہ

سلطنت عمان نے ویزہ کے بغیر ملک میں قیام کی مدت میں 14 دن کی توسیع کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 103 ممالک سے آنے والے افراد عمان میں 14 دن کے لیے ویزہ کے بغیر رہ سکتے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں عمان نے اعلان کیا تھا کہ ’پرتگال، سویڈن، اٹلی، جاپان، ہانگ کانگ، امریکہ، آرمینیا، ایکواڈور اور چلی سے آنے والے انٹری ویزہ کے بغیر ملک میں دس دن تک قیام کر سکتے ہیں۔


تاہم ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ضروری شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا، جن میں ہوٹل کی بکنگ، ہیلتھ انشورنس، واپسی کا ٹکٹ اور کورونا کا ٹیسٹ شامل ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد عمان نے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

تازہ ترین