• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا بھر میں سخت لاک ڈاؤن میں بھی کورونا کا پھیلاؤ

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے دوران بھی کورونا وائرس مزیدپھیل رہا ہے۔ آسٹریا میں 20 جنوری کو24 گھنٹوں میں ایک بار پھرانفیکشن کی شرحمیں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت آسٹریا میں کورونا کیسز کی تعداد کو روزانہ 700 سے کم کرنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے کچھ دن پہلے ہی اس لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا۔ وزیراعظم سبسٹین کرز نے مقامی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ کورونا وائرس میں کمی کی امید سے ہمیں 8 فروری کو لاک ڈاؤن کھولنے کے لئے اقدامات کرنے کا موقع ملے گا۔اس کا مطلب ہے آٹھ فروری سے لاک ڈاؤن کھولنا کورونا کے حالات پر منحصر ہے لیکن تعداد کو مدنظر رکھ کر مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی جبکہ اس وقت ملک میں کورونا نمبرز واضح بڑھتا دکھائی دیتے ہیں۔پیر کے روز کورونا کے1،161 اور منگل کو 1،486 نئے کورونا کیسز تھے۔لہذا تعداد اب بھی زیادہ ہے۔ بدھ کے روز بھی معاملات میں ایسا ہی لگتا ہے۔محکمہ صحت کی معلومات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور صرف ایک دن میں مجموعی طور پر 1،671 نئے انفیکشن اور 38 اموات ہوئی ہیں۔ وزیراعظم سبسٹین کرز نے مزید کہا کہ ہمارے لیے عوام کی صحت کا خیال رکھنا اور زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے لوگوں کو ایف ایف پی 2 ماسک لگانے کی اپیل بھی کی۔
تازہ ترین